تحریر و ترتیب: سید فصیح کاظمی
حوزہ نیوز ایجنسی| ولادتِ باسعادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر، آنحضرت کی حیاتِ طیبہ کو سوال اور جواب کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال نمبر 1: سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت بعثت رسول کے کتنے سال بعد ہوئی؟
جواب: بعثت رسول کے 5 سال بعد
سوال نمبر 2: سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا کی ولادت کس تاریخ کو ہے؟
جواب: 20 جمادی الثانی
سوال نمبر 3: سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کا نام بتائیں؟
جواب: نام فاطمہ
سوال نمبر 4: سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے چند مشہور لقب بتائیں۔
جواب: مشہور لقب زہرا، سیدۃ النساء العلمین، راضیۃ، مرضیۃ، شافعۃ، صدیقہ، طاھرہ، زکیہ، خیر النساء اور بتول ہیں۔
سوال نمبر 5: سیدہ کی چند مشہور کنیت بتائیں؟
آپ کی مشہور کنیت ام الآئمۃ، ام الحسنین، ام السبطین اور امِ ابیہا ہیں۔
سوال نمبر 6: یہ کس کا فرمان ہے کہ "روز قیامت ایک منادی ندا دے گا کہ اے مخلوقات، اپنی آنکھیں بند کر لو تاکہ سیدہ فاطمہ گزر سکیں۔"
صحیح جواب : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سوال نمبر 7: آسمانوں پر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا کیا نام ہے؟
جواب : منصوره
سوال نمبر 8: قرآن مجید کی کونسی سورہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں نازل ہوئی ہے؟
جواب: سورۂ کوثر
سوال نمبر 9: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے فرمان کے مطابق ایک عورت کیلئے سب سے بہترین چیز کیا ہے؟
جواب : کوئی مرد اس (عورت) کو نہ دیکھے اور نہ ہی وہ کسی مرد کو دیکھے۔
سوال نمبر 10: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی عمر کتنی ہے؟
جواب: 18 سال
سوال نمبر 11: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی کی قبر مبارک کہاں واقع ہے؟
جواب: سیدہ کی جائے دفن کے بارے میں مختلف روایات و احادیث ملتی ہیں جیسے
- قبرستان بقیع
- اپنے گھر میں
سوال نمبر 12: تسبیحات حضرت زہرا سلام اللہ کیا ہیں؟
جواب:
34 مرتبہ اللہ اکبر
33 مرتبہ الحمد اللہ
33 مرتبہ سبحان اللہ
سوال نمبر 13:امام علی علیہ السلام کی سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا سے کونسی کونسی اولاد تھی نام لیں؟
جواب: امام حسن ع، امام حسین ع، محسن ع، زینب کبری س و زینب صغری س، ام کلثوم س
سوال نمبر 14: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا کفن دفن اور تشییع جنازہ مخفیانہ کیوں کیا گیا؟
جواب: شیعہ اور اہل سنت کی اہم کتابوں کے مطابق، بعض صحابہ نے متعدد مواقع پر حضرت فاطمہ (س) کو اذیت و آزار پہنچانے کا سبب بنے جس سے ان کی ناراضگی پیدا ہوئی۔ اسی طرح بہت سی روایات میں آیا ہے کہ حضرت فاطمہ (س) نے امام علی (ع) سے درخواست کی تھی کہ ان کا جنازہ اور دفن خفیہ طور پر انجام دیا جائے۔ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی بیٹی اس خاص وصیت کے ذریعے چاہتے تھیں کہ سب لوگوں کو اُن افراد کے خلاف اپنے اعتراض سے آگاہ کریں جنہوں نے انکے حقوق غصب کیے ہیں۔
سوال نمبر 15: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی قبر مبارک کو مخفی کیوں رکھا گیا؟
جواب: حضرت فاطمہ (س) کا قبر مخفی ہونا، جو کہ خود ان کی وصیت اور ہدایت کے مطابق ہوا، در حقیقت پیغمبر اکرم (ص) کے بعد خلافت میں پیدا ہونے والے حالات پر اعتراض تھا۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حق و حقیقت کو خلافت کے سلسلے میں نظر انداز کیا گیا۔ جب تک مسلم معاشرہ اس حقیقت پر مکمل طور پر ایمان نہیں لاتا اور غلط شکل میں جاری رہنے والی خلافت کو تسلیم کرتا رہے گا—جس کا نتیجہ بہت سی اسلامی سچائیوں سے دوری ہوگا—تب تک حضرت فاطمہ (س) کا قبر بھی اسی طرح مخفی رہے گا۔
سوال نمبر 16: جو فرشتہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی مدد کیا کرتا تھا اس کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت جبرائیل علیہ السلام
سوال نمبر 17: مصحف حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کیا ہے؟
جواب: مصحف حضرت فاطمہ (س) یک کتاب ہے جو حضرت فاطمہ (س) کے زمانے میں اور امام علی (ع) کی طرف سے لکھی گئی۔ اس کتاب کے مضامین کو مخصوص فرشتہ یا جبرئیل نے حضرت فاطمہ (س) پر القا کیا۔ یہ کتاب غیبی واقعات اور آل محمد (ص) کے اسرار پر مشتمل ہے، اور امامت کی نشانیوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ اماموں کے درمیان منتقل ہوئی ہے اور اب امام زمانہ، حضرت مهدی (عج)، کے پاس موجود ہے۔
یہ کتاب آئمہ علیہم السّلام کے ساتھ خاص ہے، عام لوگوں کیلیے دستیاب نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ